ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے ٹیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے قومی سطح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکتا ہے۔ملک اور عوام کی بہتری کے لیے ٹیکس کی بروقت ادائیگی ضروری ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول۔ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخوپورہ خالد حفیظ۔اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ۔پرنسپل حافظ ثناء اللہ اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔