وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شیخوپورہ میں مغلیہ عہد کی تعمیر کردہ سیر گاہ ہرن مینار کا وزٹ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حسین عمارت کی تعمیر اور خوبصورتی کو سراہا اور اس کو موجودہ عہد کی باوقار سیر گاہ قرار دیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق محمود بخاری اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔