ماں بولی دیہاڑ میلہ

شیخوپورہ آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی طرف سے ماں بولی دیہاڑ میلہ کا انعقاد25 فروری بروز پیر کو ہوگا۔ جس میں شیخوپورہ آرٹس کونسل کا افتتاح صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کریں گے۔ ماں بولی دیہاڑ میلہ تقریبات میں سیمینار، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ اسلام آباد کی طرف سے پپٹ شو، روائیتی کھیلیں گلی ڈنڈا، وانجھا، مقامی پنجابی مشاعرہاور قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء ڈرامہ ھیر رانجھا پیش کریں گے۔ ماں بولی دیہاڑ میلہ تقریبات کی سرپرستی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق محمود بخاری کریں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل میڈم ثمن رائے بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ آرٹس کونسل محبوب عالم چوہدری نے بتایا ہے کہ ماں بولی دیہاڑ میلہ تقریبات کو رنگارنگ بنانے کے لیے ویلج سین اور روائیتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ پنجابی میلہ تقریبات وارث شاہ آڈیٹوریم کرکٹ سٹیڈیم شیخوپورہ میں منعقد ہونگیں۔