ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی زیر صدارت سیلاب و مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی زیر صدارت سیلاب اور مون سون کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی تیاریوں، باہمی رابطہ کاری، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لائحہ عمل اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شیخوپورہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنی متعلقہ تحصیلوں میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔