Visit Commissioner Lahore Division along with DC Sheikhupura to Farooqabad

عبداللہ خان سُنبل، کمشنر لاہور ڈویژن نے ارقم طارق، ڈپٹی کمشنر شیخُوپورہ اور شبیر حُسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر شیخُوپورہ کے ہمراہ فاروق آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران فاروق آباد میں مجوزہ فیملی پارک اور صدر تھانہ کے لئیے تجویز کردہ جگہوں کا معائینہ کیا اور دونوں منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئیے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے شہر کی صفائی کے لئیے ڈپٹی کمشنر شیخُوپورہ اور چیئرمین بلدیہ فاروق آباد کی کاوشوں کو سراہا۔