Meeting Regarding DPEC Sheikhupura

ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی صدارت میں پولیو مہم کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے پولیو کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کاوائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں میں آ گاہی مہم بھی پیدا کی جائے۔اس مقصد کے لیے جمعہ کے خطبے میں لوگوں میں شعور پیدا کیا جائے۔چیف ایگزیگٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورایہ نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح13 جنوری 2018 ء کو شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں کیا جائے گاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔پولو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔پانچ سال تک کے 6لاکھ 15ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔جس مقصد کے لئیے 5 تحصیلوں میں 264 ایریا انچارج کے تحت 1194موبائل جبکہ 114 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔