Khuli Katchehry

شیخوپورہ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار کی ہدایت کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبی پراچہ , ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ سید طارق محمود بخاری , ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ عبدالقادر قیوم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ جہانزیب نزیر خان کے ہمراہ بمقام تحصیل کمپلیکس سکھانوالہ بنگلہ شرقپور شریف میں کھلی کچہری کاانعقادکیا۔ کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔کھلی کچہری میں انتظامی افسران ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان اور معززین علاقہ و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور ڈویژن اور ریجنل پولیس آفیسرنے کھلی کچہری کے دوران عوام و الناس کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔ عوام و الناس کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام و الناس کے ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے متعلق شکایات کو براہ راست خود سننا ہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔