شیخوپورہ:وزیر اعظم پاکستان کے وژن گرین اینڈ کلین مہم کے تحت سید طارق محمود بخاری,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور عمران کشور,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے مغلیہ دور کی شکار گاہ ہرن مینار میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سیزن میں 2 لاکھ 80 پودےمحکمہ جنگلات اور دیگر محکمہ جات کی مدد سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے چوراہوں پر ماحول دوست ,پھلدار,پھولداراور سایہ دار پودے لگائیں جائیں گے جن سے ماحولیات و فضائی آلودگی سے نجات ملے گی.دو شاہراہوں گوجرانوالا روڈ اور ہرن مینار روڈ کی گرین بیلٹس میں پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ 50 ہزار پودے نیسلے پاکستان کی مدد سے بھی لگائیں جائیں گے.انہوں نے کہا کہ شہری کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کے لئے موسم بہار کی شجر کاری مہم میں بھی بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ درخت انسانی بقاءکے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودگی سے صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔