صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، میاں خالد محمود اورسید طارق محمود بخاری، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے چاند باغ سکول کی سالانہ تقریبات میں شرکت کی۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور سکول کے ڈسپلن کی تعریف کرتے ہوئے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر میاں خالدمحمود اور سید طارق محمود بخاری، ڈپٹی کمشنر نے چاند باغ سکول میں پودےلگا کر شجر کاری مہم کی حوصلہ افزائی کی۔