شیخوپورہ: صوبائی وزیر,میاں خالد محمود اور سید طارق محمود بخاری,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا اور مراکز پر دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔گندم خریداری شروع ہونے سے قبل ضلع بھر میں تما م گندم خریداری مراکز پر باردانے کی ترسیل صاف شفاف اور میرٹ پر ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے فارق آباد اور جبھراں میں گندم خریداری مراکزکے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ ان سنٹرز پر زمینداروں کی سہولت کے لیے بیٹھنے کا اہتمام،،پینے کا صاف پانی، شامیانوں کی دستیابی،سمیت ڈیسک اور ٹیبل کے علاوہ پنکھے اور جنریٹرز کے انتظامات لازمی اور بروقت ہونا چاہیے۔ تاکہ زمینداروں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ان گندم خریداری مراکز کی نگرانی کریں.اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ,فضائل مدثر بھی انکے ہمراہ تھے,صوبائی وزیر,میاں خالد محمود نے گندم خریداری مراکز پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے بہترین انتظامات کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی پالیسی صرف میرٹ ہے اور کسانوں کو باردانہ کی
ترسیل صرف میرٹ پر ہوگی کسی کسان کا استحصال نہی ہونے دینگے گے