شیخوپورہ چلڈرن ہسپتال میں ہفتہء غذائیت کا افتتاح

شیخوپورہ: چلڈرن ہسپتال میں ہفتہء غذائیت کا افتتاح صوبائی وزیر,میاں خالد محمود,اور سید طارق محمود بخاری ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نےکیا۔ یہ آگاہی مہم 8 اپریل سے 13 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر سید طارق محمود بخاری، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماں بننے کا عمل قدرت کا ایک انتہائی قدم ہے کیونکہ اس پر نسل انسانی کی بقا کا دارومدار ہے۔ ماں کی صحت بچے کی صحت کا تعین کرتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ماں کی غذا مکمل غذائیت سے بھرپور ہو جس سے ماں اور بچہ صحتمند رہتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ بھی,عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا.اس موقع پر فضائل مدثر، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، ڈاکٹر منیر، سی ای او ہیلتھ سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔