شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنر طارق محمود بخاری نے شیخوپورہ سپورٹس کمپلیکس جنڈیالہ روڈ پر تربیتی ہاکی سمر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا سمر کیمپ کے افتتاحی تقریب میں ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد ہاکی پلئیرز نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ کھیلوں کے میدان اسی طرح آباد کردیئے جائیں گے.