شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شیر پاکستان دنگل مقابلے

شیخوپورہ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شیر پاکستان دنگل مقابلےکا انعقاد کیا گیا۔ رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے شیر پاکستان دنگل اپنے نام کر لیا۔ عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم لودھراں اعظم لٹرکا پہلوان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔