شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق بخاری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ڈائیلسز یونٹ کا دورہ کیا ,مریضوں کی عیادت کی اور ان کے علاج کےبارے میں دریافت کیا اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نیاز نے بریفنگ دیتے ہوٸے بتایا کہ ڈائیلسز سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر گردوں کی صفائی کی جاتی ہے اور مستحق مریضوں کا علاج بغیر کسی معاوضہ کے کیا جاتا ہے ۔اس موقع پر نمائندہ النور این جی او افضل سلطان ڈوگر, میاں شفیق اشرفی اور حافظ مدثربھی موجود تھے۔