سپورٹس کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر سمر ہاکی کیمپ کی پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد

شیخوپورہ سپورٹس کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر سمر ہاکی کیمپ کی پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔ کیمپ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر الیون اور پنجاب ہاکی اکیڈمی کے مابین دوستانہ ہاکی میچ بھی کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات، میاں خالد محمود، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، سید طارق محمود بخاری، ہاکی کے نامور کھلاڑیوں منظورجونئیر، محمدثقلین، خواجہ جنید، خالد بشیر، سلیم ناظم اور نوید عالم سمیت ضلعی انظامیہ کے آفسران اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن شبیر حسین بٹ,جاوید چوہان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سردار عظیم ، میڈیا نمائندگان مقامی کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا فروغ وزیراعظم عمران خان کے دس نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی تمام صلاحتیں اور وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے وژن کی تکمیل کیلیےکام کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر سرکاری زمینوں پر کھیلوں کے میدان بنائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں چھوڑ کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں۔ تقریب میں اولمپین نوید عالم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سمرہاکی کیمپ میں 100 مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں اور ہاکی کلبوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر پر صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں۔