شیخوپورہ:ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے علی الصبح فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور منڈی میں ہونے والی نیلامی کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر ڈی سی شیخوپور نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی. حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ قیمتوں میں کسی قسم کا ااضافہ نہیں کرنے دیا جائےگا۔