ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی کا سستے رمضان بازار اور غلہ منڈی کا دورہ

  ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نےسستے رمضان بازار اور غلہ منڈی کا دورہ کیا۔ وزن اور معیار چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ ڈپٹی کمشنر نے اشیاۓ خورونوش خرید کر کے لےجانے والے افراد سے پوچھ گچھ بھی کی کہ دکاندار حکومت کی کی جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاۓ خورونوش فروخت کر رھے ہیں یا نہیں۔ خریداروں نے مناسب ریٹ پر اشیاۓ خوردونوش خریدے جانے کی تصدیق کی جس پر انہوں نےتسلی اور اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں پر موجود سٹال ہولڈرز کو معیار اور وزن کی بہتری کی بھی ہدایت کی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازار میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں مرد وخواتین کو میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ چیک کیا جا رہا ہے۔ تمام سستے رمضان بازاورں میں سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی کرتے ہیں بعد میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے منڈی میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی بھی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن شبیر حسین بٹ، جاوید چوہان، بلال بھٹی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔