سیکرٹری اوقاف، ذوالفقار گھمن کا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ گندم خریداری مرکز شیخوپورہ اور رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم اور لاہور روڈ کا دورہ.

سیکرٹری اوقاف، ذولفقار گھمن کا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ گندم خریداری مرکز شیخوپورہ اوررمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم اور لاہور روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سستے رمضان بازار میں اشیا خورو نوش کی قیمتوں، معیار اور وزن چیک کرنے پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ مزید یہ کہ مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔ ذولفقار گھمن، سیکرٹری اوقاف نے خصوصی ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں عوام الناس کو رعائتی نرخوں پر روز مرہ کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔