انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا

مہم کا آغاز 17تا 21 جون کو ہوگا۔ جس میں پانچ سال تک کے101694بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے یہ پولیو مہم تحصیل مریدکے کی ایک یونین کونسل،تحصیل شرقپور کی تین یونین کونسل اور تحصیل فیروزوالہ کی آٹھ یونین کونسل یعنی کل بارہ یونین کونسل میں چلائی جائے گی۔ جس میں 197موبائل ٹیمیں ، 09فکس ٹیمیں، 02 رومنگ ٹیمیں، 16یوسی ایم اوز  جبکہ43 ایریا انچارج ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔