وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے آفس کے باہر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا.

شیخوپورہ : وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے آفس کے باہر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے سائلین کی شکایات سنیں اور ان شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، محبوب عالم، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈینیشن شبیر حسین بٹ، سی او ضلع کونسل ملک منشا، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔