ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ ,صلاح الدین غازی کا سستے رمضان باز، ر,کرکٹ سٹیڈیم اور غلہ منڈی کا دورہ

شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ، صلاح الدین غازی نے سستے رمضان بازار، کرکٹ سٹیڈیم اور غلہ منڈی کا دورہ کیا اور مختلف اشیا خورو نوش کے معیاراور دستیابی کا جائزہ لیا- گوشت، چینی، آٹا، پھل، سبزی، کریانہ اور دیگر اشیا کے سٹالز چیک کئے۔ ناقص اشیاء کی ملاوٹ کرکے فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر،شیخوپورہ نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھیں۔