ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی کا یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کے سلسلہ میں امام بارگاہ کلاں کا دورہ

شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ، سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نے یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کے سلسلہ میں امام بارگاہ کلاں کا دورہ کیا۔  سیکیورٹی معاملات اورروٹ کا جائزہ لیا۔ یوم علیؑ  کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ پر سنائپرز تعینات کر ے کا فیصلہ.روٹ میں آنے والے تمام اہم مقامات پرسیکورٹی لاجسٹک کو ہر صورت مکمل کریں۔ سیکورٹی کے حوالہ سے تمام تر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ دی گئی ذمہ داری کو تمام اہلکار پورا کریں کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔