غلہ منڈی میں فروخت ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ

حکومت پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے غلہ منڈی میں فروخت ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کی مانیٹرنگ کرنےکا مقصد قیمتوں میں استحکام لانا ہے۔