ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ہسپتال کی ایمرجنسی اورمختلف وارڈز کو بھی چیک کیاگیا۔ ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اورعملہ موجود تھا۔ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا- ڈی سی شیخوپورہ نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے۔