Flood Mock Exercises

 فلڈموک ایکسرسائزز کا مقصد ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بروقت مدد کے پیش نظر پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے- ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے ریسکیو 1122 کی جانب سے خانپور نہر پر موک ایکسرسائزز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس،محکمہ صحت، محکمہ انہار سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا- ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا- تمام محکموں کی طرف سے امدادی کیمپ اور ریسکیو 1122کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا- اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 تربیت یافتہ افرادی قوّت، جدید تکنیک اورجدید آلات سے لیس ہے جولوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہمہ وقت تیار ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز بھی موجود تھے۔